لبنانی حکومت کی انتقامی کارروائی ،سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم فلسطینی پناہ گزینوں کے بچوں کو نکال کر ’اونروا‘ کے سکولوں میں بھیج دیا

فلسطینی بچوں کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کیلئے سکولوں سے طلباء کو نکالنے کافیصلہ واپس لیا جائے ، انسانی حقوق گروپ کا لبنانی وزیر تعلیم سے مطالبہ

ہفتہ 23 فروری 2019 13:27

لبنانی حکومت کی انتقامی کارروائی ،سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم فلسطینی ..
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) لبنانی حکومت نے ایک نئی انتقامی کارروائی کے تحت سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم فلسطینی پناہ گزینوں کے بچوں کو نکال کر دوبارہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے سکولوں میں بھیج دیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے لبنانی حکومت کے اس فیصلے پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالے گروپ ’شاہد‘نے لبنانی وزیر تعلیم پر زور دیا ہے کہ وہ سکولوں سے فلسطینی طلباء کو نکالنے کا فیصلہ واپس لیں تاکہ فلسطینی بچوں کے مستقبل کو محفوظ رکھا جاسکے۔شاہد کے مطابق لبنانی وزیر تعلیم اکرم شہیب کی طرف سے فلسطینی طلباء کو سکولوں سے نکالنے کا فیصلہ اچانک اور حیران کن ہے، اس اقدام سے ہزاروں فلسطینی طلباء کاتعلیمی مستقبل دائو پر لگ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :