زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی پھوپھی بھی نجی ہسپتال میں جان کی بازی ہارگئی

ہفتہ 23 فروری 2019 13:51

زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی پھوپھی بھی نجی ہسپتال میں جان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی پھوپھی بھی نجی ہسپتال میں جان کی بازی ہارگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے نجی ریستوران نوبہارمیں کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ نجی ہسپتال میں زیرعلاج جاں بحق بچوں کی پھوپھی بینا بھی جان کی بازی ہارگئی۔ 28 سالہ بینا آئی سی یو میں زیرِ علاج تھی ،رات گئے طبیعت اچانک بگڑنے پروینٹی لیٹرپرشفٹ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کا عبدالعلی، 4 سال کا عزیزفیصل، 6 سال کی عالیہ، 7 سال کا توحید اور9 سال کی سلویٰ شامل ہے۔ ہفتے کی علی الصبح بچوں کی میتیں کراچی سے کوئٹہ منتقل کی گئیں جہاں سے ان کے جسد خاکی کوآبائی علاقے لے جایا گیا جہاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ادھرپولیس نے بھی 18 افراد کوحراست میں لے کر تحقیقات کیلئے ایک ٹیم بلوچستان روانہ کردی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ سے متعلق ایف آئی آربھی درج کی جائیگی۔