ایرو انڈیا ایئرشو کے دوران پارکنگ ایریا میں آگ بھڑک اُٹھی

آگ بھڑکنے سے 100کے قریب گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 فروری 2019 13:27

ایرو انڈیا ایئرشو کے دوران پارکنگ ایریا میں آگ بھڑک اُٹھی
بنگلور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2019ء) : بھارت میں ایرو انڈیا شو کے دوران پارکنگ ایریا میں آگ بھڑک اُٹھی ۔ تفصیلات کے مطابق ایرو انڈیا شو کے دوران پارکنگ ایریا میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 100 کے قریب گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔ آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیوں کو جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا جو تاحال آگ بُجھانے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 19 فروری کو بھارتی فضائیہ کے طیارے ائیرشو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیارے بنگلورو کے ہوائی اڈے پر گر تباہ ہوئے تھے۔ حادثے میں ایک پائلٹ کے ہلاک ہونے کی اطلاع تھی۔ بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنے کی خبر سُن کر سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کا تمسخر اُڑانا شروع کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارت سے اپنے دو طیارے تک سنبھالے نہیں گئے۔ ائیر شو تو دور بھارتی فضائیہ کے طیارے ریہرسل کے دوران ہی گر کر تباہ ہو گئے جو بھارت کے لیے شرم کا مقام ہے ۔ بھارت کو چاہئیے کہ ہوش کے ناخن لے ، اپنی قابلیت اور صلاحیت پر ایک نظر ڈالے اور اس کے بعد ہی پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے۔ تاہم آج ایرو انڈیا شو کے دوران بھی پارکنگ ایریا میں آگ لگنے کے واقعہ پر سوشل میڈیا پر اسی رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔