ْڈپٹی کمشنر کوٹلی کی زیر صدارت چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے دورہ کوٹلی بارے میٹنگ کا انعقاد

ْمتعلقہ محکموں کو ترقیاتی منصوبہ جات و دیگر سکیموں کے حوالے سے ریکارڈ تیار رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 23 فروری 2019 13:54

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم کی زیر صدارت چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا کے دورہ کوٹلی کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

میٹنگ میںچیئرمین کے ڈی اے راجہ عقیل احمدخان،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہد،سٹیٹ آفیسرسردارمحمدعقیل محمود،جیل سپرنٹنڈنٹ سردارمحمدافتخار،ایکسین بلڈنگ مرزارضوان شبیر،ایکسین پبلک ہیلتھ اشتیاق مغل،ایکسین شاہرات سرداراجمل مصطفی،ڈی ای اوذکیہ خاتون،سپورٹس آفیسرسردارمحمدیاسین،ڈی ایف اوچوہدری سلیمان،اسسٹنٹ ڈائریکٹرریسکیوشوکت ناز کے علاوہ دیگرآفیسران نے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے تمام ضلعی سربراہان کو ہدایات دیں کہ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا کے دورہ کوٹلی کے دوران اپنے اپنے متعلقہ محکموں سے متعلق ترقیاتی منصوبہ جات و دیگر سکیموں کے حوالہ سے ریکارڈ تیار رکھیں تاکہ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا کو ترقیاتی منصوبہ جات کے معائنہ کے علاوہ دیگر منصوبوں بارے بریفنگ دی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :