عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 2 مارچ تک توسیع

ہفتہ 23 فروری 2019 14:03

عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 2 مارچ تک توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) سیشن عدالت نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کیخلاف قتل اور فراڈ کے مقدمات کیسز میں عبوری ضمانت میں 2 مارچ تک توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج جاوید ارشد نے عابد باکسر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

قتل کے مقدمے میں تھانہ ملت پارک پولیس کی جانب سے مکمل ریکارڈ جمع نہیں کروایا گیاجس پر عدالت نے تھانہ ملت پارک پولیس کو کیس کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے فراڈ کے مقدمے میں تھانہ ملت پارک کے تفتیشی افسر کو دوبارہ طلب کر لیا۔عابد باکسر پر قتل اور فراڈ کے دو مقدمات درج ہیں۔