Live Updates

نواز شریف کا کسی سرکاری ہسپتال سے اینجیو گرافی نہ کرانیکا عندیہ (ن) لیگ کی سابقہ حکومتوں پر عدم اعتماد ہے ‘مسرت چیمہ

پسے ہوئے طبقات حکومت کی اولین ترجیح ہیں،صحت انصاف کارڈ سے غریب علاج معالجے کی فکر سے آزاد ہو گیا ‘ رکن پنجاب اسمبلی

ہفتہ 23 فروری 2019 14:03

نواز شریف کا کسی سرکاری ہسپتال سے اینجیو گرافی نہ کرانیکا عندیہ (ن) ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا صوبے کے کسی سرکاری ہسپتال سے اینجیو گرافی نہ کرانے کا عندیہ (ن) لیگ کی سابقہ حکومتوںپر عدم اعتماد ہے ،موجودہ حکومت سابقہ حکمرانوں کی طرح اپنی جیبیں بھرنے کیلئے پلوں اور سڑکوں کی بجائے عوام کو تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر توجہ دے گی اور اس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر خود (ن) لیگ والے سیاست کر رہے ہیں اور میڈیا کے ذریعے ہر خبر لمحہ بہ لمحہ قوم تک پہنچ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

قوم کے اربوں روپے لوٹنے پر سزا کاٹنے کے باوجود نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات مہیا کی گئی ہیں لیکن ان کا اطمینان ہی نہیں ہو رہا،عوام اچھی طرح جانتے ہیںانہیں اطمینان کہاں آئے گا ۔

انہوںنے کہا کہ آج پوری قوم سوال کرتی ہے کہ ملک اور سب سے بڑے صوبے پنجاب پر کئی دہائیاں حکومت کرنے والے کیوں ایک بھی ایسا معیاری ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا اپنا علاج ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔ پسے ہوئے طبقات حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور صحت انصاف کارڈ کاانقلابی پروگرام اس کامنہ بولتا ثبوت ہے جس سے غریب علاج معالجے کی فکر سے آزاد ہو گیا ہے۔یکساں نصاب تعلیم کے لئے بھی عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں جس سے غریب کا بچہ بھی مقابلے کی دوڑ میں شامل ہو سکے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات