Live Updates

میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور عسکری بنک کے مشترکہ تعاون سے شجرکاری مہم، امین اسلم اور شیخ انصریر عزیز نے پودالگایا

امید ہے رواں سال 5لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے،درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، سب اپنا کردار ادا کریں، شیخ انصر وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے،ملک بھر میں دس ارب پودے لگائے جائیں گے، وزیر مملکت امین اسلم

ہفتہ 23 فروری 2019 14:18

میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور عسکری بنک کے مشترکہ تعاون سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور عسکری بنک کے مشترکہ تعاون سے شجرکاری مہم کے انعقاد کے دوران راول لیک ویو پارک میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔مشیر وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم، مئیر اسلام آباد شیخ انصر تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مشیر موسمیاتی تبدیلی امین اسلم اور شیخ انصر عزیز نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر اسلام آباد شیخ انصر نے کہاکہ وزیر اعظم نے ملک بھر میں درخت لگانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔شیخ انصرمئیر اسلام آباد نے کہاکہ اسی مہم کے تحت اسلام آباد میں بھی پودے لگارہے ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ انصرمئیر اسلام آباد نے کہاکہ گزشتہ سال بھی اسلام آباد میں 3لاکھ پودے لگائے تھے ۔

شیخ انصر نے کہا کہ اس سال امید ہے 5لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے،شیخ انصرعزیز نے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، سب اس میں اپنا کردار ادا کریں۔شیخ انصرمئیر اسلام آباد نے کہا کہ نجی سیکٹر کی طرف سے بھی ہمیں بہت سے پودے دئیے جارہے ہیں۔مشیر وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے،اس مہم کے تحت ملک بھر میں دس ارب پودے لگائے جائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ خیبر پختون خواہ میں بغیر کسی سرکاری خرچے کے پودے لگائے گئے،اسی طرز پر ملک بھر میں بھی پودے لگائے جائیں گے۔ا نہوںنے کہا کہ موجودہ سیزن میں 15 کروڑ پودے لگائے جارہے ہیں(آج) پیر کو لاہور میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ پہلے جنگلات کی زمین پر قبضہ ہوتاتھا، اب جنگلات بنائے جارہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :