ْڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر وارڈ میں داخل ڈلیوری کی مریضہ نے وارڈ میں بچے کو جنم دیدیا

ہفتہ 23 فروری 2019 14:18

ْڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر وارڈ میں داخل ڈلیوری کی مریضہ نے وارڈ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر وارڈ میں داخل ڈلیوری کی مریضہ نے وارڈ میں بچے کو جنم دے دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر وارڈ میں داخل ڈلیوری کی مریضہ عظمیٰ نے وارڈ میں بچے کو جنم دے دیا ۔مریضہ کو لیبر روم میں ڈیوٹی انچارج نے یہ کہہ کر باہر نکال دیا تھا کہ ڈلیوری کا ابھی وقت نہیں ہے۔ مریضہ کی جانب سے وقت ہونے کی ضد پر مبینہ بد تمیزی کیساتھ دھکے دیکر لیبر روم سے نکال دیا گیا ۔واقعہ پر مریضہ کے ورثاء نے شدید احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :