وفاقی حکومت کا439یو ٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کافیصلہ ،

یو ٹیلیٹی سٹور ملازمین کی مشکلات میں اضافہ بیل آئوٹ پیکیج نہ مل سکا، 12سو سے زائد ملازمین کا مستقبل دائو پر لگ گیا، ملازمین کی فیصلے کیخلاف احتجاج کی تیاریاں

ہفتہ 23 فروری 2019 14:23

وفاقی حکومت کا439یو ٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کافیصلہ ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) موجودہ حکومت کے یو ٹیلیٹی اسٹورز کا رپوریشن کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق 14 ارب کے بیل آ ئوٹ پیکیج دینے کے بجائے پاکستان بھر میں زیادہ نقصان پہنچانے والے 439یو ٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے فیصلے نے یو ٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی مشکلات میں اضافہ کر دیاہے،ان یو ٹیلیٹی اسٹور ز پر کام کرنے والے 12سو سے زائد ملازمین کا مستقبل دائو پر لگ گیا، ملازمین نے احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس پر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور یو ٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو 14ارب کا بیل آ ئوٹ پیکیج دینے کا فیصلہ کیا جس پر ملا زمین کی جانب سے احتجاج ختم کر دیا گیا لیکن کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی بیل آ ئوٹ پیکیج کی رقم کی ادائیگی نہ ہو سکی جس پر یوٹیلیٹی اسٹورز کے حالات مزید خراب ہو تے گئے ، اب 439یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر 1200سے زائد ملازمین کا مستقبل دائو پر لگ گیا، ملازمین نے احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :