ایف پی سی سی آئی اور ہوسٹن کرا چی سسٹرسٹی ایسو سی ایشن کے درمیان مفا ہمتی یا داشت پر دستخط ہوگئے

ہفتہ 23 فروری 2019 14:23

ایف پی سی سی آئی اور ہوسٹن کرا چی سسٹرسٹی ایسو سی ایشن کے درمیان مفا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی نے ہو سٹن کرا چی سسٹر سٹی ایسو سی ایشن (HKSCA) کے ساتھ ایک مفا ہمتی یا داشت پر دستخط کیے تا کہ ہو سٹن کراچی کی تا جر برا دری کے در میان با ہمی تجا رت کو فروغ دیا جا سکے اوران کے در میان ثقا فتی ہم آہنگی میں مزید اضافہ کیا جا ئے ۔ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے صدر انجینئر دارو خان اچکز ئی نے اور ہو سٹن کرا چی سسٹر سٹی ایسو سی ایشن (HKSCA) کے صدر محمد سعید شیخ نے مفاہمتی یا داشت پر دستخط کیے ۔

اس مفا ہمتی یا داشت کے تحت دو نو ں ادارے مشتر کہ سر ما یہ کا ری ٹیکنیکل مہارت کی دستیا بی تجا رتی وفد کے تبا دلے ، انفرمشن کے حصول ، سیمینار کا نفر نس ،ورکشاپ وغیرہ کے فروغ اور اضا فہ کے لیے کا م کر یں گے ۔

(جاری ہے)

مفا ہمتی یا داشت کی تقر یب کے موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکز ئی نے کہاکہ ہو سٹن کرا چی سسٹر سٹی ایسو سی ایشن (HKSCA) کے ساتھ تعلقا ت کے قیام میں مدد گا ر ثابت ہو گا اور امید ظاہر کی کہ ہو سٹن کرا چی سسٹر سٹی ایسو سی ایشن (HKSCA) کی عوام کے درمیان تجا رت ،تعلیم، ثقا فتی تعلقات اور ریسرچ کی سر گر میوں میں اضا فہ کا سبب ثابت ہو گا ۔

تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ ، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور نو ر احمد خان ، مسلم محمدی کے علاوہ عبدالسمیع خان اور بڑی تعداد میں بز نس کمیونٹی نے شر کت کی۔