زرداری کا تحریک چلانےوالا پاس ورڈ گم،فیوزگھوما ہوا ہے،شیخ رشید

شہبازشریف کو ڈیل کی بات کرتے دیکھا اور سنا بھی ہے، ایل این جی معاملے پرنیب کی طلبی کا اخبارسے پتہ چلا، وزیر ہونے کی حیثیت سے وزیراعظم سے مشاورت کروں گا، وزیراعظم نے ریلوے میں بھرتیوں کی اجازت دیدی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 فروری 2019 15:05

زرداری کا تحریک چلانےوالا پاس ورڈ گم،فیوزگھوما ہوا ہے،شیخ رشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری کا تحریک چلانے والا پاس ورڈ گم اورفیوزگھوما ہوا ہے، اخبارسے پتہ چلا کہ ایل این جی معاملے پرنیب نے مجھے طلب کیا ہے، وزیر ہونے کی حیثیت سے وزیراعظم سے مشاورت کروں گا، وزیراعظم نے ریلوے میں بھرتیوں کی اجازت دیدی ہے۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ریلوے کی تمام اراضی کوکمپیوٹرائزڈ کردیا ہے۔

عوام ریلوے اراضی کی تفصیلات موبائل فون پردیکھ سکیں گے۔ اس سال 20 ٹرینیں چلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ محکمہ ریلوے2 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناح ایکسپریس لاہورسے کراچی نان اسٹاپ چلائیں گے۔ جناح کے بعد سرسید ٹرین کولائیں گے۔ ہم نے 4 ماہ میں2.4 بلین کا منافع حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کے خرچے کم کرکے ریلوے کی آمدن میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں فریٹ ٹرین کا جال بچھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فریٹ ٹرین میں 5 بوگیوں کا اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دورمیں گریڈ کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے ہم صرف کام پریقین رکھتے ہیں۔ نئی پوسٹوں کیلئے وزیراعظم نے بھرتی کی اجازت دیدی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ترکی، روس، چین سمیت دیگرممالک ریلوے میں سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کا پاس ورڈ ہی گم ہوگیا ہے۔ زرداری صاحب کا تحریک چلانے والا فیوزگھوما ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے جنگ کیلئے70 فیصد تک حالات پیدا کیے ہیں۔ مودی4 ریاستوں میں الیکشن ہارنے کے بعد پاکستان سے پنگا لینے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرہم پرحملہ کیا تو وہاں کے مندر میں کبھی گھاس نہیں اگے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ اخبارسے پتہ چلا کہ ایل این جی معاملے پرنیب نے مجھے طلب کیا ہے۔ وزیر ہونے کی حیثیت سے وزیراعظم سے مشاورت کروں گا۔