چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کیلئے تتلی گھر کی سیر کا اہتمام

ہفتہ 23 فروری 2019 15:37

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کیلئے تتلی گھر کی سیر کا اہتمام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کیلئے تتلی گھر بوٹینیکل گارڈن کی سیر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر چیئر پرسن سارہ احمد بھی بچوں کے ساتھ تھیں۔ بیورو کے بچوں کیلئے سالانہ امتحانات ختم ہونے کے بعد بچوں فرمائش پر سیر کرائی گئی۔

بچوں نے اس موقع پر خوب ہلہ گلہ کیا۔

(جاری ہے)

تتلی گھر کی انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو تتلیوں کے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔ بچوں کیلئے خصوصی طور پر کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا کہ بیورو میں مقیم بے سہارا اور عدم توجہی کا شکار بچوں کیلئے عام بچوں کی طرح گھومنے پھرنے کے مواقع کم ہوتے ہیں اسی لئے ان بچوں کو خصوصی طور پر سیر کروائی گئی۔ بچوں کو تعلیم اور تفریح کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔انھوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی بچوں کو مختلف پارکوں اور سیر گاہوں کی سیر کروائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :