وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیپالی وزیر خارجہ پردیپ کمار گیاوالی سے ٹیلیفونک رابطہ،

خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال سارک فورم کا مقصد خطے کے ممالک کو قریب لانا ہے ،سارک جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرے ، شاہ محمود قریشی نیپال، سارک کا ممبر ہونے اور پاکستان کا دوست ہونے کے ناطے، پختہ یقین رکھتا ہے امن کی پاسداری سب کے یکساں مفاد میں ہے، پردیپ کمار گیا والی

ہفتہ 23 فروری 2019 16:16

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیپالی وزیر خارجہ پردیپ کمار گیاوالی ..
کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیپالی وزیر خارجہ پردیپ کمار گیاوالی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ سارک فورم کا مقصد خطے کے ممالک کو قریب لانا ہے ،سارک جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرے ۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان امن و امان کے فروغ کے لئے جنوبی ایشیا اور اپنے ہمسایہ ممالک کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔نیپالی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و امان کا قیام سب کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔نیپالی وزیر خارجہ نے کہا کہ نیپال، سارک کا ممبر ہونے اور پاکستان کا دوست ہونے کے ناطے، پختہ یقین رکھتا ہے کہ امن کی پاسداری سب کے یکساں مفاد میں ہے ۔