شریف خاندان شوگر مل نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل بینچ سماعت پیر کو کریگا

ہفتہ 23 فروری 2019 16:32

شریف خاندان شوگر مل نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) شریف خاندان شوگر مل نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نیا بینچ نظر ثانی درخواستوں ی سماعت کے لیے تشکیل دیا گیا ،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل بینچ سماعت کریگا۔

(جاری ہے)

نظر ثانی درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے پیر کو ہوگی۔سپریم کورٹ نے اتفاق،حسیب وقاص کی منتقلی کا حکم دیا تھا۔شوگر منتقلی کے فیصلے کے خلاف شریف خاندان نے نظر ثانی درخواستیں دائر کی تھیں

متعلقہ عنوان :