شیخ رشید کے سیاسی تابوت سے پی ٹی آئی والے بھی تنگ ہیں، سعید غنی

آصف زرداری پر تنقید کرکے شیخ رشید مرعات کے طلبگار ہیں، رہنما پیپلز پارٹی کا بیان

ہفتہ 23 فروری 2019 16:32

شیخ رشید کے سیاسی تابوت سے پی ٹی آئی والے بھی تنگ ہیں، سعید غنی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ رشید کے سیاسی تابوت سے پی ٹی آئی والے بھی تنگ ہیں۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہاکہ آصف زرداری پر تنقید کرکے شیخ رشید مرعات کے طلبگار ہیں۔سعید غنی نے کہاکہ آصف زرداری نے تحریک چلائی تو شیخ رشید کے آقاؤں کو بھی لگ پتہ جائے گا۔سعید غنی نے کہا کہ پی اے سی میں نہ لاکر پی ٹی آئی نے شیخ رشید کو شٹ اپ کال دی۔سعید غنی نے کہاکہ شیخ رشید اب صرف ساسی گداگر رہ گئے ہیں۔