Live Updates

دنیا سے امداد کے بجائے سرمایہ کاری چاہتے ہیں،صدر ڈاکٹرعارف علوی

عمران خان ملک میں تبدیلی کا عزم رکھتے ہی ۔سعودی ولی عہد نے بھی پاکستان کے اچھے اور روشن مستقبل کی پیش گوئی کی،سیلانی ویلفیئر کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 23 فروری 2019 16:34

دنیا سے امداد کے بجائے سرمایہ کاری چاہتے ہیں،صدر ڈاکٹرعارف علوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا سے امداد کی بجائے سرمایہ کاری چاہتے ہیں ۔عمران خان ملک میں تبدیلی کا عزم رکھتے ہی ۔سعودی ولی عہد نے بھی پاکستان کے اچھے اور روشن مستقبل کی پیش گوئی کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ بہت اچھا کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

معاشرے میں فلاحی کام کرنیوالے ہمیشہ میرے ہیرو رہے ہیں ۔صدقہ و خیرات سے متعلق قرآن پاک میں واضح تلقین کی گئی ہے ۔صدقہ و خیرات کرنیوالے انسانیت کی تکلیف کو کم کرتے ہیں۔پاکستان میں مخیر حضرات کی بڑی تعداد موجود ہے۔اسلام کی بنیاد کار خیر ہے جس کا بہت بڑا اجر ہے ۔انہوںنے کہا کہ تبدیلی اچھے معاشی حالات اور وسائل سے ہو گی۔قیادت کی پہلی خوبی ایمانداری ہوتی ہے۔وزیراعظم عمران خان ملک میں تبدیلی کا عزم رکھتے ہیں۔ہم دنیا سے امداد کی بجائے سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔سعودی ولی عہد نے بھی پاکستان کے اچھے اور روشن مستقبل کی پیشگوئی کی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات