چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کراچی پہنچ گئے

25اور 26 فروری کو کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے اور سندھ ہائی کورٹ میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے

ہفتہ 23 فروری 2019 16:34

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کراچی پہنچ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ ہفتہ کوکراچی پہنچ گئے ، وہ پیراورمنگل(25اور 26 فروری) کوکراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے اور سندھ ہائی کورٹ میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعیدخان کھوسہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے، ان کااستقبال سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمدعلی ایم شیخ نے کیا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے ہمراہ دیگر ججز بھی شریک تھے، چیف جسٹس آصف سعید نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور دیگرججز سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران چیف جسٹس کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ میں اہم اجلاس ہوگا ، اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور دیگر ججز شریک ہوں گے،اجلاس میں پرانے مقدمات کو جلد نمٹانے اور عدالتی اصلاحات سے متعلق امور زیرغور آئیں گے۔دورے کے دوران چیف جسٹس 25 اور 26 فروری کوکراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے ، جس کے لیے چیف جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیاگیا ہے، 3 رکنی بینچ میں جسٹس مظہرعالم اور جسٹس سجادعلی شاہ شامل ہیں۔خیال رہے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعدجسٹس آصف سعید کھوسہ کا پہلا دورہ کراچی ہے۔