بھارتی سکیورٹی فورسز سے شہید ہلاک ہونیوالی خاتون کی میت واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے

27 سالہ گلشن بی بی نامی خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ،بی ایس ایف نے گولی مار کر پکڑا تھا جو ہسپتال میں دم توڑ گئی

ہفتہ 23 فروری 2019 16:47

بھارتی سکیورٹی فورسز سے شہید ہلاک ہونیوالی خاتون کی میت واہگہ بارڈر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) کرتار پور میں بھارتی سکیورٹی فورسز سے شہید ہونے والی خاتون کی میت واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ کی رہائشی 27سالہ گلشن بی بی نامی خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اسے 20فروری کو بی ایس ایف نے کرتارپورکے علاقہ میں زیرولائن کے قریب سے گولی مار کرزخمی کر کے پکڑا تھا۔ پاکستانی خاتون کا امرتسر کے ہسپتال میں علاج کیا جارہا تھا جہاں وہ جمعہ کے روز دم توڑگئی تھی۔بی ایس ایف کی فائرنگ سے شہید ہونیوالی پاکستانی خاتون کی میت واہگہ بارڈرپر حکام کے حوالے کی گئی ۔جہاں سے اسیایدھی فائونڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایت پراس کے آبائی گائوں بھجوا دیا گیا ۔