اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بلا امتیاز قانونی کاروائی جاری

ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنے پر103وی آئی پیز کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کی گئی

ہفتہ 23 فروری 2019 16:47

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بلا امتیاز قانونی کاروائی جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بلا امتیاز قانونی کاروائی جاری ،ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر 9ایم این ایز،ایم پی ایز4،سینیٹرز،5آرمی آفیسرز،34سرکاری آفیسرز،29غیر ملکی ڈپلومیٹس8،میڈیا کے نمائندوں9، جبکہ 5عدلیہ کے افسران سمیت103وی آئی پیز کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی گئی۔

ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے کہا کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو بلاامتیاز یقینی بنایاجارہا ہے،ٹریفک کورواں دواں رکھنا ،شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی اورسفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ شہری حادثات سے محفوظ رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور قانون کی پاسداری کو قائم رکھنے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ٹر یفک قوانین کے خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی جاری ہے اس سلسلے میںگذشتہ ڈیڑھ ماہ میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والے 9ایم این ایز،ایم پی ایز4،سینیٹرز،5آرمی آفیسرز،34سرکاری آفیسرز،29غیر ملکی ڈپلومیٹس، 8میڈیا کے نمائندوں9 جبکہ5عدلیہ کے افسران سمیت 103وی آئی پیزکے خلاف قانونی کاروائی کی گئی کاروائی کا بنیادی مقصد اسلام آباد میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ایس ایس پی ٹر یفک فرخ رشید نے کہا کہ تما م پولیس افسران بلا تفریق کا روائی عمل میںلا ئیں اور ٹر یفک قوانینکے خلا ف ورزی کر نے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ بر تی جا ئے قانون سب کے لئے برابر ہے جو ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ،کاروائی کا مقصدشہریوں کو سزا دینا ہرگز نہیں ہے بلکہ ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے کہ اسلام آباد میں ٹریفک کو رواں دواں ،شہریوں کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی ،ٹریفک قوانین پر عملد رآمد کو بلا امتیاز کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری روڈ پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :