وزیر ریلویز شیخ رشید کا لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ،

تعمیر مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا

ہفتہ 23 فروری 2019 17:28

وزیر ریلویز شیخ رشید کا لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور عامر نثار چوہدری کے ہمراہ لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر ریلویز نے سٹیشن پر جاری تعمیرومرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر سٹیشن کو خوبصورت اور قابل دید بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلویز کے دورے کے موقع پر ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور طارق انور سپرا سمیت ڈویژنل افسران بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر افسران کو تزئین و آرائش کے کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ وفاقی وزیر ریلویز نے متعلقہ افسران کو سٹیشن پر صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر ریلویز کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کو دی جانے والی سہولیات میں بہتری لانا اولین ترجیح ہے۔ دریں اثنا ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلویز کے وژن کے مطابق ہر شعبے میں تیزی سے بہتری لانے کیلئے کوشاں ییں۔ یاد رہے سٹیشن پر تعمیرومرمت اور تزین و آرائش کے کام شب و روز تیزی سے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :