گنے سے لوڈ ٹرالر کے نیچے کار گھس گئی،

کارڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچے سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 فروری 2019 17:35

گنے سے لوڈ ٹرالر کے نیچے کار گھس گئی،
کسووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد اختر سردارچودھری) گنے سے لوڈ ٹرالر کے نیچے کار گھس گئی،کارڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچے سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کسووال کے نواحی گاؤں 9چودہ ایل کا رہائشی ڈرائیور محمد رفیق ولد خوشی محمد کمبوہ گزشتہ رات کے وقت وہاڑی سے کار نمبر LEB6536 پرواپس اپنے گاؤں آ رہا تھا کہ راستے میں موضع کماند اڈہ جمن شاہ کے قریب گنے سے لوڈ ٹرالر کے نیچے کار گھس گئی جس کہ نتیجہ میں کار ڈرائیور محمد رفیق موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ کار میں سوار ایک کمسن بچے سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

پولیس تھانہ شاہکوٹ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔متوفی محمد رفیق کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد گاؤں کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔