پی ایس ایل 4،لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 144رنز کا ہدف دیدیا

ڈیویلیرز کے ناقابل شکست45رنز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 23 فروری 2019 18:14

پی ایس ایل 4،لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 144رنز کا ..
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری 2019ء) پی ایس ایل کے بارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 144رنز کا ہدف دیا ہے ۔ شارجہ میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے بارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، فخرزمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا تو کل کھیلے جانے والے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے فخر زمان آج محض 3 رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بن گئے۔

سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ لیفٹ آرم بیٹسمین سلمان بٹ ایک بار پھر ناکام رہے اور5رنز بنا کر غلام مدثر کا شکار بن گئے،سہیل اختر نے21گیندوں پر1چوکے اور3چھکوں کی مدد سے29رنز سکور کیے جس کے بعد وہ غلام مدثر کی دوسری وکٹ بنے،کورے اینڈرسن اور ڈیویلیئرز نے چوتھی وکٹ کے لیے37رنز جوڑے جس کے بعد کورے اینڈرسن19رنز بنا کر انور علی کا شکار بنے،ڈیویلیئرز اور ویئز نے پانچویں وکٹ کے لیے40رنز جوڑے جس کے بعد ویئز20رنز بنا کر سہیل تنویر کا شکار بن گئے ،گوہر علی5رنز بنا کر غلام مدثر کا تیسرا شکار بنے،یاسر شاہ ایک رن بنا کر سہیل تنویر کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،یاد رہے کہ کوئٹہ کے کپتان نے ایونٹ میں مسلسل چوتھی بار ٹاس جیتا ہے جب کہ اس ٹیم نے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری بھی جما رکھی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف آخری گیند پر چھکا لگا کر فتح حاصل کی تھی، قلندرز نے 4 میچوں میں سے 2 جیتے اور 2 میں اسے ناکامی کا سامنا رہا ہے۔