Live Updates

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی ذرائع ابلاغ اور لوکل میڈیا میں زبردست پزیرائی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ معاشی اور تجارتی اعتبار سے نہایت کامیاب رہا وہیں ذرائع ابلاغ میں بھی شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ کو نہایت پزیرائی مل رہی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 فروری 2019 18:43

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی ذرائع ابلاغ اور لوکل میڈیا میں  زبردست ..
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،محمدعرفان شفیق) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ معاشی اور تجارتی اعتبار سے نہایت کامیاب رہا وہیں ذرائع ابلاغ میں بھی شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ کو نہایت پزیرائی مل رہی ہے۔ کویت کے مقامی عربی اور انگلش اخباروں میں ولی عہد کے دورہ کوشہ سرخیوں میں بیان کیا جا رہا ہے۔

یقینا ولی عہد کا یہ دورہ خطے کی ترقی کے لیے آنے والے دنوں میں نہایت مفید ثابت ہو گا وہیں پر خلیج عرب کے تاجروں کے لیے پاکستان کی منڈیوں تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

پاکستان میں ترقی کی نئی رائیں کھل رہی ہیں اور انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان معاشی اعتبار سے مستحکم ہو جائے گا۔اس سے بڑھ کر اور کیا بات ہو سکتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا اور ولی عہد نے فی الفورعمل درآمد کروانے کی یقین دہانی کروادی۔

(جاری ہے)



کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی دورہ ولی عہد کو قد ر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یقین رکھتی ہے کہ آنے والی نئی حکومت دیار غیر میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ کویت کی کمیونٹی کے مسائل میں ویزہ بندش کا مسئل نہایت اہم ہے اور کویت میں بسنے والے پاکستانیوں کو امید ہے ویزہ کا مسئلہ جلد از جلد حل ہو جائے گا اور کویتی تاجر بھی پاکستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر باہمی تجارت کو بڑھائیں گے اور ایک مرتبہ وہ تاجر اور کاروباری حضرات جو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان جانے سے گریزاں تھے، انشااللہ جلد پاکستان سرمایہ کاری کرنے پر غور کریں گے۔

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی ذرائع ابلاغ اور لوکل میڈیا میں زبردست پزیرائی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ معاشی اور تجارتی اعتبار سے نہایت کامیاب رہا وہیں ذرائع ابلاغ میں بھی شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ کو نہایت پزیرائی مل رہی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات