شہباز شریف سمیت دیگر کی کیمپ جیل میں قید خواجہ برادران ، حنیف عباسی اور حافظ نعمان سے ملاقات

لیگی فائٹر ہیں اور جعلی احتساب کے انتقامی عمل سے سرخرو ہو کر نکلیں گے ‘ کرنل (ر) مبشر جاوید کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 23 فروری 2019 18:59

شہباز شریف سمیت دیگر کی کیمپ جیل میں قید خواجہ برادران ، حنیف عباسی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف سمیت دیگر نے کیمپ جیل میں قید پارٹی رہنمائوں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق ، حنیف عباسی اور حافظ نعمان سے ملاقات کی ، اس موقع پر کیسز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف، سینیٹر پرویز رشید، احسن اقبال ، میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سمیت دیگر نے کیمپ جیل میں قید پارٹی رہنمائوں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق ، حنیف عباسی اور حافظ نعمان سے ملاقات کی ۔

رہنمائوں نے شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے پر مبارکباد پیش کی ۔ شہباز شریف سمیت دیگر نے رہنمائوں سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کا حوصلہ بھی بڑھایا ۔میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا کہ تمام لیگی رہنمائوں کا مورال بلند ہے ۔ لیگی فائٹر ہیں اور اس جعلی احتساب کے انتقامی عمل سے سرخرو ہو کر نکلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جس شخص کو نواز شریف کی حب الوطنی پر شک ہے اس کے دماغ میں خلل ہے ۔قائداعظم کے بعد اگر کوئی مخلص لیڈر اس ملک کو ملا ہے تو وہ نواز شریف ہے ۔