آئس نشے کے خلاف کریک ڈاون ، مختلف علاقوں سے ستر افراد گرفتار

ہفتہ 23 فروری 2019 19:00

آئس نشے کے خلاف کریک ڈاون ، مختلف علاقوں سے ستر افراد گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) پشاور پولیس کی آئس نشے کے خلاف کریک ڈاون ،تعلیمی اداروں اور مختلف علاقوں سے ستر افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار افراد سے پانچ ہزار گرام سے زائد آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے آئس نشے کے فروخت میں ملوث افراد کے خلاف حصوصی مہم کے شہر کے تعلیمی اداروںکے قریب اور دیگر علاقوں سے 77افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کے 5840گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے زیادہ تر گرفتاریاں پہاڑی پورہ ،فقیر آباد ،حیات آباد اور خزانہ کے علاقوں میں عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :