بہتر ہو گا بھارتی آرمی چیف جنرل باجوہ کے علاقائی امن،استحکام اور ترقی کے ویژن کو فالو کریں،ڈی جی آئی ایس پی آر

ہفتہ 23 فروری 2019 19:03

بہتر ہو گا بھارتی آرمی چیف جنرل باجوہ کے علاقائی امن،استحکام اور ترقی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بہتر ہو گا بھارتی آرمی چیف ،جنرل باجوہ کے علاقائی امن،استحکام اور ترقی کے ویژن کو فالو کریںاور بھارت پاکستان دشمنی ترک کر ے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ کو فالو کرتے ہیں بہتر ہو گا وہ جنرل باجوہ کے علاقائی امن ،استحکام اورترقی کے ویژن کو فالو کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے بھارت کو پاکستان دشمنی ترک کرنا ہو گی۔ واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پاکستان آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں ۔