ایبٹ آباد، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کا مرکزی عید گاہ کادورہ، سست رفتار تعمیر پر برہمی کا اظہار

ہفتہ 23 فروری 2019 19:03

ایبٹ آباد، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کا مرکزی عید گاہ کادورہ، سست ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے ڈی سی ایبٹ آباد عامر آفاق اور ٹی ایم اے کے اھلکاروں کے ہمراہ مرکزی عید گاہ ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر معززین علاقہ، خطیب ہزارہ، انجمن تاجران کے نمائندے بھی سپیکر مشتاق احمد غنی کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

سپیکر مشتاق غنی نے عیدگاہ کی سست رفتار تعمیر پر شدید برھمی کا اظہار کیا اور فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے خطیب ہزارہ کی سربراہی میں تاجروں کی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی نگرانی میں عیدگاہ پر جاری کام ماہ رمضان کی آمد سے پہلے مکمل کیا جائے گاسپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہی کی جائے گی دو کروڑ ستر لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی مرکزی عیدگاہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی کاوشوں سے تعمیر کی جاری رہی ہی.اس موقعے پر سپیکر مشتاق غنی نے حکام پر واضح کیا کہ ٹائلز کی کوالٹی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کیا گیا تو ان ٹائلز کو توڑ دیا جاے گا.اس لئے تعمیراتی کام کو تیزرفتار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر مکمل کیا جائی.معززین علاقہ نے سپیکر مشتاق غنی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی قیادت اور زیر سرپرستی ایبٹ آباد شھر دن دگنی رات چوگنی ترقی کرئے گا۔

متعلقہ عنوان :