پاک بھارت کشیدگی،دفترخارجہ نے کرائسزمینجمنٹ سیل قائم کردیا

وزارت خارجہ کاکرائسزمینجمنٹ سیل 24 گھنٹےکام کرےگا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 فروری 2019 18:51

پاک بھارت کشیدگی،دفترخارجہ نے کرائسزمینجمنٹ سیل قائم کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری2019ء) پاک بھارت کشیدگی کے باعث دفتر خارجہ کی جانب سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے کرائسزمینجمنٹ سیل قائم کردیا گیا ہے۔کرائسزمینجمنٹ سیل سفارتی رابطوں اور سرحدوں کی صورتحال پر رابطے میں رہے گا۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سرحدی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔بھارت کی جانب سے مسلسل جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر پاکستان نے بھی بھرپور تیاری کر لی ہے۔

2 روز قبل وزیر اعظم عران خان کی جانب سے واضح طور پر کہا جا چکا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحانہ قدم کا بھرہور جواب دیا جائے گا جبکہ 2 روز قبل بھارت کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل اختیار پاک فوج کو تفویض کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے مد نظر دفترخارجہ نے کرائسزمینجمنٹ سیل قائم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ کاکرائسزمینجمنٹ سیل 24 گھنٹےکام کرےگا۔کرائسزمینجمنٹ سیل سفارتی رابطوں اور سرحدوں کی صورتحال پر رابطے میں رہے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت قدم اٹھایا جا سکے۔دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی آرمی چیف کہتے ہیں کہ وہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقلید کرتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا وژن امن، استحکام اور ترقی ہے۔ کیا ہی بہتر ہوتا، انڈین آرمی چیف بھی جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاقائی امن کے وژن کی تقلید کرتے۔ میجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے وژن کی تقلید کیلئے پاکستان دشمنی کا سلسلہ ترک کرنا ہوگا۔