العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کا فیصلہ کل12 بجے سنایا جائیگا

ہفتہ 23 فروری 2019 19:56

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کا فیصلہ کل12 ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت کا فیصلہ کل (پیرکو) سنائے گی ۔ نواز شریف نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی استدعا کی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20 فروری کو نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ کل دن 12 بجے فیصلہ سنائے گا ۔ نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی تھی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف اور نیب کو نوٹس جاری کر دیئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔ ۔