کشمیریوں پر حملے انتہائی مذموم اور اشتعال انگیز ہیں ، یاسین ملک

صورت حال صرف اور صرف تشدد اور نفرت کو بڑھاوا دے گی ، بیان

ہفتہ 23 فروری 2019 20:12

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستیں ، سڑکیں ، شاہراہین اور ادارے آج کل کشمیریوں کے لئے جنگ کا میدان بنا دیئے گئے ہیں کشمیری طلباء ، تاجروں ، سیاحوں وغیرہ پر حملے انتہائی مذموم اور اشتعال انگیز ہیں جو مزید جوانوں کو پشت بہ دیوار کر کے عسکریت کی جانب دھکیلنے کا باعث بن سکتا ہے ۔

یہ صورت گحال صرف اور صرف تشدد اور نفرت کو بڑھاوا دے گی ۔ ان خیالات کا اظہار لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے جامع مسجد آبی گزر میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

کشمیریوں پر جاری ان حملوں کو بہیمانہ قرار دیتے ہوئے لبریشن فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ ان حملوں اور تذلیل آمیز واقعات کی ویڈیو اور فوٹو جو سماجی رابطے اور میڈیا کے دوسرے ذرائع کے ذریعے آئے روز ترسیل ہو رہے ہیں مزید کشمیریوں کو عسکری تحریک کی جانب دھکیلنے کا باعث بن سکتے ہیں جس کی وجہ سے صورت حال مزید مخدوش اور غیر یقینی بن سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پہلے بھارتی حکمران اور انتظامیہ کشمیریوں خاص طور پر جوانوں پر پل پڑتے ہیں انہیں سیاسی جدوجہد میں گرفتار کرتے ہیں ان کا ٹارچر کرتے ہیں انہیں تعذیب و ترہیب کا نشانہ بناتے ہیں انہیں تذلیل و تحقیر کا ہدف ٹھہراتے ہیں اور یوں انہیں پشت بہ دیوار لگا کر ان کے لئے سوائے عسکری راستے پر جانے کے کوئی دوسرا راستہ ہی نہیں چھوڑتے اور جب ایسا ہو جاتا ہے کہ پھر ان کا جانب درا میڈیا ، ان کے دانشور اور مباحثین حضرات ، سیاستدان اور پالیسی ساز اس بحث میں لگ جاتے ہیں کہ آخری کشمیری کیوں بندوق اٹھا رہے ہیں ان جوانوں کو بدنام کرنے کی مہم شروع کر دیتے ہیں اور انہیں قتل کرنے پر فخر و غرور محسوس کرتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

۔

متعلقہ عنوان :