پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کے بورڈ کی تشکیل نو

بورڈ کے سربراہ ظفر عثمانی ہوں گے اور بورڈ 10 ارکان پر مشتمل ہوگا

ہفتہ 23 فروری 2019 20:23

پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کے بورڈ کی تشکیل نو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی ( پی ایس او )کے بورڈ کی تشکیل نو کردی گئی جس کی مدت 3 سال ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ کے سربراہ ظفر عثمانی ہوں گے اور بورڈ 10 ارکان پر مشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)

بورڈ میں نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات بھی شامل کی گئی ہیں جبکہ اس کے سرکاری ارکان میں وزارت خزانہ، وزارت پٹرولیم کے جوائنٹ سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرل پیٹرولیم کنسیشنز، وفاقی سیکرٹری بجلی اور او جی ڈی سی ایل اور پی ایس او کے مینیجنگ ڈائریکٹر بھی شامل ہو ں گے۔

متعلقہ عنوان :