والدہ کا گھر چھوڑنے کی خبروں پر سارہ خان نے خاموشی توڑ دی

میرے کہیں منتقل ہونے سے متعلق باتیں من گھڑت ہیں‘اداکارہ

ہفتہ 23 فروری 2019 20:23

والدہ کا گھر چھوڑنے کی خبروں پر سارہ خان نے خاموشی توڑ دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے والدہ امریتا سنگھ کا گھر چھوڑ کر سوشانتھ سنگھ راجپوت کے گھر رہنے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہاہے کہ میرے کہیں اور منتقل ہونے سے متعلق باتیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، میں اپنی والدہ کیساتھ ہی ہوں، انہی کے ساتھ رہنا پسند کرتی ہوں اور ہمیشہ ان کا دماغ کھاتی رہوں گی۔

(جاری ہے)

سارہ سے ان کے سامان کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میں یہ سامان ہر جگہ لے کر جاتی ہوں۔چند روز قبل سوشل میڈیا پر سارہ علی خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی ،جس میں انہیں اپنا سامان کار میں منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے بعد خبریں گردش کرنے لگیں تھیں کہ سارہ خان والدہ کا گھر چھوڑ کر بالی ووڈ اداکار سوشانتھ سنگھ راجپوت کیساتھ رہنے لگی ہیں۔

متعلقہ عنوان :