پی ایس ایل اچھا جارہاہے ، شارجہ کے تماشائیوں سے بھرے میدان میں ایک اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی، ڈیو لیئرز

ہفتہ 23 فروری 2019 20:37

پی ایس ایل اچھا جارہاہے ، شارجہ کے تماشائیوں سے بھرے میدان میں ایک اچھی ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے خلاف فتح دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بلے باز ڈیولیئرز نے کہا ہے کہ شارجہ کے تماشائیوں سے بھرے میدان میں ایک اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی،میں اپنی ٹیم کے ساتھ کھیل کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوا۔

(جاری ہے)

ڈیولیئرز نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے بھرپور فائٹ کی، پی ایس ایل اب چھا رہا ہے اوریہاں اعلی معیار کی کرکٹ ہورہی ہے۔لاہور قلندر کے بلے باز نے اپنے ساتھی کھلاڑی ڈیوڈ وائز کی بھی تعریف اور کہا کہ انہوں نے بہترین کھیل کھیلا۔