چھوٹے سے معاملے پرذاتی حملے کیے جا رہے ہیں کراچی یا لاہور کوئی بھی ٹیم جیتے سب کو جشن منانا چاہئے، سابق کپتان

منٹ تک ایک شخص میری ٹیم کا نام لے کر برابھلا کہتا رہا ،کوئی بھی میری ٹیم کے خلاف بد تمیزی کرے گا تو میں برداشت نہیں کروں گا ، وسیم اکرم

ہفتہ 23 فروری 2019 20:49

چھوٹے سے معاملے پرذاتی حملے کیے جا رہے ہیں کراچی یا لاہور کوئی بھی ٹیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم اورکراچی کنگز کے پریذیڈنٹ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ چھوٹے سے معاملے پر زاتی حملے کیے جا رہے ہیں کراچی لاہور یاکوئی بھی ٹیم جیتے سب کو جشن منانا چاہئے کوئی بھی میری ٹیم کے خلاف بد تمیزی کرے گا تو میں برداشت نہیں کروں گا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرام نے کہا کہ چھوٹے سے معاملے پر زاتی حملے کئے جا رہے ہیں ایک طرف کی بات بتا کر معاملے کو خراب کیا جاتا ہے کراچی ، لاہور، یا کوئی بھی ٹیم جیتے سب کوجشن منانا چاہئے میری ٹیم کے خلاف کوئی بھی بد تمیزی کرے گا تو میںبرداشت نہیں کروں گا 45 منٹ تک ایک شخص میری ٹیم کا نام لے کر برابھلا کہتا رہا کرکٹ کو انجوائے کرنا چاہئے لیکن نا م لے کر کسی کو تنگ نہیں کیا جا سکتا کچھ صحافی ایجنڈے کے تحت الزام لگاتے ہیں ان پر غصہ آتا ہے گرانڈ سے باہر دونوں ٹیموں کے باکسز الگ الگ ہونے چاہیں ہمیں نام لے کر مسلسل تنگ کیا گیاوسیم اکرم نے کہا کہ گڑھے مردے اکھاڑ کرکرکٹ پر 2,2 گھنٹے شو کیے جا رہے ہیں کرکٹ پر نام نہاد شو کرنے والے سیاست پر شو کریں چھوٹے چھوٹے واقعات پر ایشو نہیں بنانا چاہئے۔