نواز شریف کی بیٹی کی جناح ہسپتال آمد : بد نظمی، دھکم پیل میں صحافی کا کیمرہ مریم نواز کے سرپر جا لگا

ہفتہ 23 فروری 2019 20:56

نواز شریف کی بیٹی کی جناح ہسپتال آمد : بد نظمی، دھکم پیل میں صحافی کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی والد کی عیادت کے لیے جناح ہسپتال میں آمد کے موقع پر بدنظمی اور دھکم پیل سے میڈیا کا کمیرہ مریم نواز کے سر پر زور سے لگا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز مریم نواز والد کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال پہنچی تو وہاں موجود کارکنوں نے ان کو گھیرے میں لے لیا اور شدید نعرے بازی کی اس موقع پر کارکن مریم نواز پر پھول نچھاور کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

مریم نواز جناح ہسپتال کے داخلی دروازے پر پہنچی تو وہاں شدید دھکم پیل اور بدنظمی دیکھنے کوملی ،سکیورٹی گارڈ نے میڈیا کے نمائندوں کو دور کرنے کیلئے دھکا تو اس دوران ایک صحافی کا کیمرہ زور دار مریم نواز کے سر پر جا لگا جس پر مریم نواز نے سر پرہاتھ رکھ کر غصے میں پیچھے مڑ کر دیکھتی رہی ،مریم نواز کو لفٹ میں جگہ دلوانے کے لیے وہاں پہلے سے موجود افراد کو لفٹ سے باہر نکال دیا گیا یہاں تک کہ لفٹ میں موجود ایک خاتون کو دھکے دے کر باہر نکال دیا گیا