Live Updates

بھارت نے حملہ کیا تو تمام قرضے یک مشت چکا دیں گی: شیخ رشید

مودی نے 70 فیصد تک جنگ کے چانس پیدا کیے ہیں، وہ 4 ریاستوں میں ہارنے کے بعد جنگ کی باتیں کر رہا ہے ، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ کھڑا ہے،وزیر ریلوے سعودی ولی عہد کی وزیراعظم عمران خان سے دوستی لازوال ہے، اخبار سے پتہ چلا کہ ایل این جی معاملے پر نیب نے مجھے طلب کیا ہے، شہباز شریف کے سوا کسی کو ڈیل یا ڈھیل کرتے نہیں دیکھا، نواز شریف اقتدار سے اترتے ہی بیمار ہو جاتے ہیں، ان کو کھلی فضا چاہیے، لال حویلی کی چھت کھلی ہے ، زرداری صاحب کا تحریک چلانے والا فیوز اڑ چکا، سراج درانی کی گرفتاری پر کسی مکھی نے پر نہیں مارا، پریس کانفرنس

ہفتہ 23 فروری 2019 21:01

بھارت نے حملہ کیا تو تمام قرضے یک مشت چکا دیں گی: شیخ رشید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مودی نے 70 فیصد تک جنگ کے چانس پیدا کیے ہیں، وہ 4 ریاستوں میں ہارنے کے بعد جنگ کی باتیں کر رہا ہے، بھارت نے حملہ کیا تو تمام قرضے یک مشت چکا دیں گے، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ کھڑا ہے۔،کہا سعودی ولی عہد کی وزیراعظم عمران خان سے دوستی لازوال ہے، اخبار سے پتہ چلا کہ ایل این جی معاملے پر نیب نے مجھے طلب کیا ہے، میں نے کہا تھا شہباز شریف کے سوا کسی کو ڈیل یا ڈھیل کرتے نہیں دیکھا، نواز شریف اقتدار سے اترتے ہی بیمار ہو جاتے ہیں، ان کو کھلی فضا چاہیے، لال حویلی کی چھت کھلی ہے ، زرداری صاحب کا تحریک چلانے والا فیوز اڑ چکا، سراج درانی کی گرفتاری پر کسی مکھی نے پر نہیں مارا، زرداری کہتے ہیں ان کا کیس کراچی اور ن لیگ چاہتی ہے لاہور میں سناجائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران 2 ارب 40 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا ہے، ہم نے اپنے خرچے کم کرکے ریلوے کی آمدن میں اضافہ کریں گے، فریٹ ٹرین میں 5 بوگیوں کااضافہ کردیا ہے، ہم ملک بھر میں فریٹ ٹرین کا جال بچھانے کا فیصلہ کیا ہے، ریلوے کی تمام اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کردیا ہے، اب عوام ریلوے اراضی کی تفصیلات موبائل فون پردیکھ سکیں گے، ہم نے 2 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جناح ایکسپریس لاہور سے کراچی نان سٹاپ چلے گی، جناح کے بعد سرسید ٹرین کو لائیں گے، وزیراعظم نے نئی پوسٹوں کے لئے بھرتی کی اجازت دے دی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں عقل مندوں کا لیڈر ہوں اور بے وقوفوں کے لیڈر ضمانتوں پر ہیں، میں نے کہا تھا کہ شہباز شریف کے سوا کسی کو ڈیل یا ڈھیل کرتے نہیں دیکھا، شریف برادران اقتدار میں ہوتے ہیں تو سب اچھا ہوتا ہے، نواز شریف اقتدار سے اترتے ہی بیمار ہوجاتے ہیں، یہ ڈھونڈ کر ایسی بیماری نکالتے ہیں جس کا علاج برطانیہ میں ہی ہو، نوازشریف کو کھلی فضا چاہیے تو لال حویلی کی چھت کھلی ہے، آصف زرداری کا تحریک چلانے والا فیوز گھوما ہوا ہے حالانکہ آغا سراج درانی کی گرفتاری پر کسی مکھی نے بھی پر نہیں مارا۔

انہوں نے 40 سال سے ملک پر قبضہ کر رکھا ہے، والدین نے بچوں کو پتا چلنے ہی نہیں دیا ان کے نام پر کتنی حرام کی دولت ہے، ایک چاہتا ہے اس کا کیس لاہور میں لگے اور دوسرا چاہتا ہے اس کا کراچی میں کیس لگے۔ بلاول سے میری صلح ہوگئی ہے، اس نے معذرت کرلی ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رکنیت کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ میں پی اے سی کا رکن ہوں، میرا کیس تیار ہے جس دن میں چاہوں گا کمیٹی میں جاؤں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اخبارسے پتہ چلا کہ ایل این جی معاملے پر نیب نے مجھے طلب کیا ہے، نیب نے مجھے 27 فروری کو طلب کیا ہے،اس وقت میں پاکستان میں نہیں ہوں گا۔ وزیر ہونے کی حیثیت سے وزیر اعظم سے مشاورت کروں گا۔پاک بھارت کشیدگی پر وفاقی وزیر نے کہا کہ نریندر مودی آر ایس ایس کا دہشت گرد ہے، اس کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر زندہ ہوگیا ہے وہ 4 ریاستوں میں الیکشن ہارنے کے بعد پاکستان سے پنگا لینے کی کوشش کررہا ہے، مودی نے جنگ کے لئے 70 فیصد تک حالات پیدا کیے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے تینوں فوج کو تیار رہنے کی اجازت دے دی ہے، بھارت نے حملہ کیا تو تمام قرضے یک مشت چکادیں گے، پھر بھارت میں نہ چڑیا چہکے گی اور نا ہی مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی وزیراعظم عمران خان سے دوستی لازوال ہے، اخبار سے پتہ چلا کہ ایل این جی معاملے پر نیب نے مجھے طلب کیا ہے، میں نے کہا تھا شہباز شریف کے سوا کسی کو ڈیل یا ڈھیل کرتے نہیں دیکھا، نواز شریف اقتدار سے اترتے ہی بیمار ہو جاتے ہیں، ان کو کھلی فضا چاہیے، لال حویلی کی چھت کھلی ہے۔ انہوں نے کہا زرداری صاحب کا تحریک چلانے والا فیوز اڑ چکا، سراج درانی کی گرفتاری پر کسی مکھی نے پر نہیں مارا، زرداری کہتے ہیں ان کا کیس کراچی اور ن لیگ چاہتی ہے لاہور میں سناجائے، کراچی اور لاہور میں کیس سننے کی بات میں کوئی تو وجہ ہوگی، پی اے سی کا ممبر ہوں لیکن خود نہیں جا رہا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی تمام اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے، 2 مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جناح ایکسپریس لاہور سے کراچی نان سٹاپ ٹرین ہوگی، پشاور سے کراچی کیلئے بھی ٹرین چلانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کا جال بچھا دیں گے۔ انہوں نے کہا اس سال 20 ٹرینیں چلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، میرے دور میں گریڈ کا مسئلہ نہیں، ریلوے کے تمام مزدوروں کو میرٹ پر سکیل دیئے جائیں گے، ریلوے میں بد عنوانی کیلئے زیرو ٹالرنس ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات