Live Updates

پاک بھارت نیو کلیئر پاور،جنگ نہیں ہوگی،غلام احمد بلور

نواز شریف سے ڈیل عمران خان کے اختیار میں نہیں ،گفتگو

ہفتہ 23 فروری 2019 21:01

پاک بھارت نیو کلیئر پاور،جنگ نہیں ہوگی،غلام احمد بلور
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کی جنگ نہیں ہوگی کیونکہ دونوں نیوکلیئرا سٹیٹس ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار غلام احمد بلور نے گجرات میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج کل پاکستان اور بھارت کے درمیان ماحول میں کافی تلخیاں ہیں اور بھارت پاکستان پر حملے کی دھمکیاں دیتا ہے لیکن میرے خیال میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ نہیں ہوگی کیونکہ دونوں ممالک نیوکلیئر اسٹیٹس ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں غلام احمد بلور نے کہا کہ یہ نواز شریف سے ڈیل عمران خان کے اختیار میں نہیں یہ بات پوری قوم اچھی طرح جانتی ہے ۔ایک اور سوال کے جواب اے این پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے اور حکومت اپنے پالیسیوں میں فیل ہوگئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات