ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 470 پوائنٹس کی کمی

100 انڈیکس 40 ہزار 16 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

ہفتہ 23 فروری 2019 21:09

ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 470 پوائنٹس کی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 470 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس 40 ہزار 16 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی جانب بڑی سرمایا کاری کا اعلان کیے جانے کے باوجود کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس اضافے کے برعکس گراوٹ کا شکار رہا، سرمایا کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا رجحان رہا اور ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ 470 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 16 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جس کے باعث حصص کی مالیت میں 88 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے دوران بیرونی سرمایا کاروں نے بھی 18 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔