غزہ کی پٹی میں جاری کشیدگی جنگ کی طرف لے جاسکتی ہے، یو این مندوب

یو این غزہ کی پٹی میں نئے تعمیراتی اور دیگر منصوبوں پر جلد کام شروع کریگی ،روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے، نیکولائے میلادینوف

ہفتہ 23 فروری 2019 21:12

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) مشرق وسطی کیلئے اقوام متحدہ کے امن ایلچی نیکولائے میلادینوف نے انکشاف کیا ہے کہیو اینغزہ کی پٹی میں نئے تعمیراتی اور دیگر منصوبوں پر جلد کام شروع کریگی جس سے غزہ میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور کم سے کم 15 ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا، غزہ کی پٹی میں جاری کشیدگی جنگ کی طرف لے جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابقیو این مندوب نے کہا ہے کہ ہم غزہ کی پٹی میں معیشت کی بہتری کیلئے متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، اگرچہ یہ کوئی بڑا ہدف نہیں مگر ہم غزہ کی پٹی پر مسلط محاصرے کے اثرات کم کرنے عن قریب نئے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔میلاڈینوف نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں آنیوالے ہفتوں کے دوران عالمی بینک اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے یو این ڈی پی کے تعاون سے نئے منصوبوں پر کام شروع کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی نوجوان مجھ سے غزہ میںبیروزگاری کے خاتمے کیلئے سوال پوچھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے غزہ میں 15 ہزار افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔