بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 80 افراد ہلاک

ہفتہ 23 فروری 2019 21:27

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) بھارتی ریاست ا?سام میں زہریلی شراب پینے سے 80 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ زہریلی شراب سے متاثرہ 200افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے یہ افراد ا?سام میں واقع چائے کے باغ کے کارکن تھے۔ریاستی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب فروخت کرنے والے 2مبینہ ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں، باقی کی تلاش جاری ہے۔بھارت میں 2 ہفتے قبل بھی زہریلی شراب نوشی کے واقعے میں 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھی

متعلقہ عنوان :