افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کے حملے میں گیارہ طالبان ہلاک ، چودہ گرفتار

ہفتہ 23 فروری 2019 21:27

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے حملے میں گیارہ طالبان ہلاک جبکہ چودہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ غزنی میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں گیارہ طالبان ہلاک ہو گئے فورسز نے دس جنگجووں کو گرفتار کر لیا آپریشن کے دوران فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضہ میں لے لیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلخ میں بھی جنگجووں کے ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوے چار طالبان کو گرفتار کر لیا