Live Updates

عمران خا ن کی شب وروز محنت اور کامیاب حکمت عملی سے پاکستان جلد دنیا کے نقشہ پر ایک عظیم ملک بن کر ابھرے گا، اعجاز احمد چوہدری

ہفتہ 23 فروری 2019 21:27

عمران خا ن کی شب وروز محنت اور کامیاب حکمت عملی سے پاکستان جلد دنیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکز ی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انجینئر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خا ن کی شب وروز محنت اور کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان جلد دنیا کے نقشہ پر ایک عظیم ملک بن کر ابھرے گااور دنیا بھر میں ایشیا ء کے ٹائیگر کی حیثیت سے اس کی پہچان ہو گی وہ ممالک جو پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں جلد اپنی مصنوعات کے لئے سی پیک کی راہداری کو اپنائیں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہوں گے ، و زیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنا اصل مقام حاصل کرے گا اورتحریک انصاف کی حکومت نے مختصر عرصے میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں،عوام کی خدمت کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں اوراس ایجنڈے کی تکمیل کر کے رہیں گے ،وزیراعظم عمران خان انشاء اللہ 22کروڑ عوام کی امیدوں کو پورا کریں گے دوست ملکوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پربھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ گز شتہ روز چئیرمین سیکرٹریٹ آفس میںپنجاب کے مختلف اضلاع کے پارٹی رہنمائو ں طاہر انور واہلہ، سید غنضفر علی ایڈوکیٹ، فاروق ارشد ،تنزلہ عمران ، فاروق خان سمیت دیگر سے سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا اور خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، سعودی ولی عہدنے وزیراعظم عمرا ن خان کی کوششوں کو سراہتے ہوتے کہاکہ عظیم قیادت پاکستان کو درست سمت کی جانب لے جارہی ہے جو کہ قابل فخر ہے ، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی نے سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمرا ن خان نے پوری قوم کی دل جیت لیے ہیں ،سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے سرمایہ کاری کا تاریخ ساز پیکیج پاکستان کیلئے بے مثال تحفہ ہے،سعودی عرب کی جانب سرمایہ کاری کا شاندار پیکیج پاکستان کو معاشی طورپر مضبوط بنائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،سعودی ولی عہد کے دورے کے موقع پر متعدد معاہدوں سے اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہورہاہے اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں سے ملکی ترقی و خوشحالی کا سفر مزید تیز ہو گا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات