Live Updates

کراچی،حلیم عادل شیخ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ ضلع لسبیلہ کے علاقہ اوتھل پہنچ گئے

کراچی سے امدادی سامان کی دو ٹرکیں سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا

ہفتہ 23 فروری 2019 21:30

کراچی،حلیم عادل شیخ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ ضلع لسبیلہ کے علاقہ اوتھل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) پی ٹی آئی سندھ پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ ضلع لسبیلہ کے علاقہ اوتھل پہنچے، حلیم عادل شیخ کراچی سے امدادی سامان کی دو ٹرکیں سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا۔ علاقہ میں ندی میں طغیانی کی وجہ سے بلوچستان کے کئی علاقوں میں بھی تباہی کے مناظر ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقاتیں کر کے ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کرائی۔ میڈیا سے باچت چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا بحیثیت قوم ہمیں مشکل میں اپنے بھائیوں کی مدد کرنی چاہیی. مشکل کا وقت ہے لوگ آگے آئیں اور امدادی کاموں میں حصہ لیں. امدادی سرگرمیوں کوئی صوبوں کی سرحد نہیں ہوتی، یہاں ہمارے بلوچ بھائیوں کو سیلاب کی وجہ سے بہت نقصان پہنچا ہے، پاکستان تحریک انصاف سندھ کی طرف سے یکجہتی کا پیغام لیکر آیا ہوں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے دو ٹرک امدادی سامان تقسیم کیا ہے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کو اپیل کرتا ہوں کہ متاثرین کی مدد کریں، ہم پکے گھروں میں رہنے والوں چاہیے کہ کچے گھروں میں رہنے والوں کی مدد کریں گے، کراچی سمیت پوری ملک کی عوام ان متاثرین کی مدد کرے۔

(جاری ہے)

سیلاب کی وجہ سے بڑی تباہی ہوئی ہے، وہاں کی زراعت بھی ختم ہوچکی ہے، متاثرین کی مدد کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے جس میں صوبوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات