ہالی ووڈ ہیروز کیلئے نایاب ٹوپی بنانے والی فیکٹری کو نیا سرمایہ کار مل گیا

کئی سال سے مالی مسائل کا شکار فیکٹری کو ہیرس ایکویٹا نے خرید لیا،بند ہونے سے بچ گئی

ہفتہ 23 فروری 2019 21:45

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) فیشن آئیکن ٹوپییاں بنانے والی اٹلی کی 162 سالہ پرانی فیکڑی نئے سرمایہ کار ملنے کے بعد بند ہونے سے بچ گئی۔یہ فیکڑی گزشتہ کئی سال سے مالی مسائل کا شکار تھی، جسے اب ہیرس ایکویٹا نامی کمپنی نے خرید لیا ہے۔

(جاری ہے)

بورسالینو نامی یہ فیکڑی 1857 میں گیوسپ بورسالینو نے بنائی تھی، جہاں کئی انداز کی ٹوپییاں تیار کی گئیں تاہم اس فیکڑی میں بننے والی ایک ٹوپی کا انداز اس حد تک مشہور ہوا کہ اس ٹوپی کو ہی بورسالینو کا نام دے دیا۔

اس ٹوپی کو ہولی وڈ اداکاروں نے بھی پہنا جس سے اس ہیٹ کا اسٹائل کافی مقبول اور کامیاب ہوا۔فیکڑی میں موجود مزدور ایک ایک ٹوپی بنانے پر دن رات محنت کرتے ہیں کئی دلکش رنگوں میں دستیاب یہ ٹوپی ہولی وڈ فلموں کے کامیاب اداکاروں نے بھی پہنی نئی کمپنی کی فیکڑی کو خریدنے کے بعد اس کے بزنس کو واپس کامیابی پر لے جانے کی کوششیں جاری ہیں نئی کمپنی کی فیکڑی کو خریدنے کے بعد اس کے بزنس کو واپس کامیابی پر لے جانے کی کوششیں جاری ہیں

متعلقہ عنوان :