ماڈل و اداکارہ ایمان علی کا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے پوتے کا نکاح ہوگیا

ایمان علی بھی معروف اداکار عابد علی کی صاحبزادی ہیں ، شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز

ہفتہ 23 فروری 2019 21:45

ماڈل و اداکارہ ایمان علی کا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے پوتے کا نکاح ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے پوتے کی منکوحہ ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف سینئر اداکار عابد علی کی بیٹی اداکارہ ایمان علی نے بابر بھٹی کے ساتھ نکاح کرلیا ہے، جبکہ شادی کی دیگر تقریبات کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی شادی اور بابر بھٹی سے تعلقات کے حوالے سے ایمان علی نے بتایا کہ ان کے اور بابر کے تعلقات ڈیڑھ سال قبل استوار ہوئے اور انہوں نے اچانک شادی کا فیصلہ کیا۔

اگرچہ ان کا اور بابر بھٹی کا تعلق لاہور سے ہے، تاہم وہ کراچی میں ایک دوست کی سالگرہ پر پہلی بار ملے تھے جس کے بعد ان میں شناسائی ہوئی۔اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی شادی کی خبریں اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوں تاہم ان کے دوستوں نے ان کی شادی سے متعلق معلومات شیئر کیں۔ خیال رہے کہ 38 سالہ ایمان علی اداکارہ عابد علی کی صاحبزادی ہیں جبکہ بابر بھٹی پاکستان کے نشان حیدر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں۔