حکومت احتساب کے نام پر (ن) لیگ کو انتقال کانشانہ بنارہی ہے ‘ احسن اقبال

ہم نے قرضے لیکر ترقیاتی منصوبے بنائے ،موجودہ حکومت نے قرضے لیکر عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 23 فروری 2019 21:53

حکومت احتساب کے نام پر (ن) لیگ کو انتقال کانشانہ بنارہی ہے ‘ احسن اقبال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف محب وطن ہیں اور انہوںنے دنیا کی مخالفت کے باوجود ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا دفاع نا تسخیر بنایا ،ہم نے قرضے لے کر ترقیاتی منصوبے بنائے جبکہ موجودہ حکومت نے قرضے لے کر عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا۔ کیمپ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت احتساب کے نام پر (ن) لیگ کو انتقال کانشانہ بنارہی ہے لیکن ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کی ضمانت کے تحریری فیصلے میں سب کچھ سامنے آگیاہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے دور میں ملک ترقی کررہا تھا اور ہر شعبے میں بہتری آرہی تھی ،ہم نے قرضے لے کر انفراسٹر اکچر پر توجہ دی ، ترقیاتی منصوبے شروع کئے جبکہ موجودہ حکومت نے قرضے لینے کے باوجود کوئی کام نہیں کیا بلکہ عوام کو مہنگائی کے تحفے دئیے ۔ انہوں نے عالمی عدالت انصاف میں بھارتی وکلاء کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے انٹرویوکو پیش کرنے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف محب وطن ہیں۔نوازشریف نے دنیا کی مخالفت کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے اور آج پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے۔