پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین معاہدے کا امکان

اسلامی ترقیاتی بینک سے قرض پر ساڑھے چار ارب ڈالر کا تیل ملے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 فروری 2019 20:34

پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین معاہدے کا امکان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-26 جنوری 2018ء) :پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین معاہدے کا امکان ہے جس کے تحت  اسلامی ترقیاتی بینک سے قرض پر ساڑھے چار ارب ڈالر کا تیل ملے گا۔۔پاکستان پے در پے سفارتی محاذ پر اہم کامیابیوں سے ہم کنار ہو رہا ہے۔ ایک جانب سعودی عرب ، چین اور یو اے ای کی طرف سے پاکستان کے لیے بڑے امدادی پیکجز کا اعلان کیا گیا ہے تو دوسری جانب سعودی عرب بے پاکستان کو ادھار تیل فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروا ئی ہے ۔

تاہم سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی شروع ہوچکی  ہے۔سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کراؤن پرنس کے دورہ پاکستان سے قبل شروع ہوگئی تھی ۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد ادھار تیل کی فراہمی کی رفتار بڑھا دی گئی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسلامی ترقیاتی بینک نے بھی موجود ہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستانی وزارت خزانہ کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک سے قرض پر ساڑھے چار ارب ڈالر کا تیل ملے گا۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 10کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کیا جا ئے گا۔اس حوالے سے وزارت خزانہ کا بتانا تھا کہ اسلامی ترقیاتی بینک سے مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں جس کی روشنی میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے اور تیل کی فراہمی کا آغاز ہو جائے گا جبکہ 3 سال میں ساڑھے چار ارب ڈالر کا ادھار تیل پاکستان کو فراہم کیا جائے گا۔ان مذاکرات کے بعد ایل این جی بھی پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔