نیب کا اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کیس کی انکوائری کوریفرنس میں تبدیل کرنیکا فیصلہ

ہفتہ 23 فروری 2019 22:48

نیب کا اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کیس کی انکوائری کوریفرنس میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) نیب ٹیم نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کیس کی انکوائری کوریفرنس میں تبدیل کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ آغاسراج کے ظاہراثاثوں کیعلاوہ بھی 50 کروڑ سے زائد خفیہ اثاثوں کاسراغ مل گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، نیب ٹیم نے کیس کی انکوائری کوریفرنس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کیبعد سے نیب ٹیم نے 9 مرتبہ آغاسراج سے سوالات پوچھے، آغاسراج درانی سے 150 سے زائد سوالات کیے گئے، گھر سے ملنے والی دستاویزات بھی انھیں دکھائی گئیں۔نیب ذرائع کے مطابق اثاثوں میں ظاہرنہ کی جانے والی 19جائیداد سے متعلق پوچھاگیا، اہلیہ، بیٹی اور بہو کے نام 11کروڑ کی جائیداد سے متعلق بھی سوالات کئے جبکہ شکار پور، کراچی، سکھر میں جائیداد پر ٹیکس نہ دینے کا بھی سوال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے تفتیشی حکام نے اسپیکر سندھ اسمبلی کے ظاہر اثاثوں کے علاوہ بھی پچاس کروڑ سے زائد خفیہ اثاثوں کا سراغ بھی لگا لیا ہے۔ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی نے پوچھے جانیوالے سوالات کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے ضد کی کہ یہ تفصیلات انکے وکیل کو فراہم کی جائیں اور ان سے ان کی ملاقات کرائی جائے۔ذرائع نے بتایا آغاسراج کو نیب حکام نے گھر سے آنے والا کھانا فراہم کیا، 2 دن میں 3 بار آغاسراج کا نیب حکام ڈاکٹر سے معائنہ کراچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :