مودی کے ہاتھ ماچس لگ لگ گئی وہ خطے کو جلانا چاہتے ہیں،آصف کرمانی

مودی نے آئندہ نسلوں کو غیر محفوظ کر دیاہے، 22 کروڑ عوام اورفوج وطن عزیز کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 23 فروری 2019 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مودی کے ہاتھ ماچس لگ لگ گئی وہ خطے کو جلانا چاہتے ہیں انہوں نے بھارت کو آئندہ نسلوں کو غیر محفوظ کر دیاہے 22 کروڑ عوام اورفوج وطن عزیز کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ہفتے کے روز جاری بیان میں سینیٹر آصف کرمانی نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے الیکشن جیتنے کی خاطر خطے کے عدم استحکام سے دو چار کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ مودی کے ہاتھ ماچس لگ گئی ہے اور وہ خطے کو جلانا چاہتے ہیں مودی نے بھارت کی آئندہ نسلوں کو غیر محفوظ کر دیا ہے آصف کرمانی نے کہا کہ 22 کروڑ عوام اور مسلح افواج وطن عزیز کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔