نارتھ کراچی میں میڈیکل کی طالبہ نمرہ بیگ کی شہادت پولیس کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی ، میئرکراچی
وزیر اعلی سندھ، چیف جسٹس سندھ اور آئی جی سندھ اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں اور ذمہ داروں کو سزا ہونی چاہئے، وسیم اختر
ہفتہ 23 فروری 2019 23:03
(جاری ہے)
مئیر کراچی وسیم اختر نے اس موقع پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ اس واقعہ کی غیر غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بتایا گیا ہے کہ اس طالبہ کے والد کا انتقال ہو چکا ھے اور والدہ نے اس کو پالا اور تعلیمی اخراجات پورے کر رہی تھی۔ ایسے خاندان کے ساتھ ایسا حادثہ زیادہ افسوس ناک ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورثاء کا کہنا ہے کہ طالبہ کو پولیس کی گولی لگی ہے اگر ایسا نہیں بھی ہوا تو بھی پولیس کی زیادہ ذمہ داری ہے کیونکہ وہ عوام کی محافظ ہے۔ آبادی اور بازار میں اس طرح پولیس کی جانب سے فائرنگ مناسب نہیں اور نہ ہی بازار اور آبادی میں گولی چلائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس کے نوجوانوں کو بڑی بڑی بندوقیں پکڑائی گئی ہیں معلوم نہیں ان کی ٹریننگ بھی ہوئی ہے یا نہیں۔ مئیر کراچی نے کہا کہ پولیس جوانوں کی باقاعدہ تربیت کی ضرورت ہے اور ان کو بتانے کی ضرورت ہے کہ آبادی میں گولی چلاتے ہوئے احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈاکو بچ بھی جائے تو اتنا بڑا نقصان نہیں جتنا نقصان کسی بے گناہ کی جان جانے سے ہوتا ہے نمرہ بیگ میڈیکل کی طالبہ تھی اس کی شہادت سے اس کے ورثاء کا ہی نہیں ملک اور قوم کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ خود سڑک پر نکلیں اور پولیس کی کارکردگی دیکھیں دفتر میں بیٹھنے سے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.